7 اکتوبر 2014 - 18:35
امریکی سپرئم کورٹ نے ہم جنس شادیوں کے خلاف اپیل کو کیا مسترد

امریکی سپریم کورٹ نے امریکہ کی پانچ ریاستوں میں انسانی اقدار کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ہم جنس شادیوں کے خلاف اپیلوں کو مسترد کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی سپریم کورٹ نے امریکہ کی پانچ ریاستوں میں انسانی اقدار کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ہم جنس شادیوں کے خلاف اپیلوں کو مسترد کر دیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق انڈیانا، یوٹا، اوکلاہاما، ورجینیا اور وسکونسن میں ہم جنس شادیوں کے خلاف اپیلوں کے مسترد ہونے کے بعد ایسی ریاستوں کی تعداد تیس ہوجائے گی جہاں ہم جنس پرستوں کی شادیاں قانونی حیثیت رکھتی ہیں۔
ان اپیلوں کو مسترد کرنے سے سپریم کورٹ نے ان ریاستوں میں ذیلی عدلیہ کی جانب سے کیے گئے فیصلوں کو برقرار رکھا ہے جن میں ان پابندیوں کو ختم کیا گیا تھا۔
امریکہ میں ہم جنس پرست شادیوں کی حمایت کے رجحان میں اضافہ 2013 میں سپریم کورٹ کے دو تاریخی فیصلوں کے بعد ہوا۔
گذشتہ سال امریکی سپریم کورٹ نے ایک وفاقی قانون کو کالعدم قرار دے دیا تھا جو قانونی لحاظ سے شادی شدہ ہم جنس پرست جوڑوں کو حقوق کی فراہمی کو ممنوع قرار دے رہا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲